دنیا میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کی اموات میں پاکستان 8ویں نمبر پر

دنیا میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کی اموات میں پاکستان 8ویں نمبر پر

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان دنیا کا اٹھواں ملک ہے جہاں دوران زچگی ماں اور بچے کی اموات واقع ہوتی ہے ۔کمیونٹی لیول پر اگاہی مہم سے ماں اور بچے کے شرح اموات میں خاطر خواں کمی آئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این سی ایچ ضلع ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر خلیل محمد خان نے خانگھڑی یونین کونسل سخاکوٹ خا ص میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اگاہی مہم آغاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے انجینئر عزیز محمد، ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے ناظم ساجد حسین مشوانی، وی سی خانگھڑی کے ناظم نوررحمان، عمر محمد لالا، خانزیب اور اکرام خان نے بھی خطاب کیا۔ ضلعی کوارڈنیٹر خلیل محمد خان نے کہا کہ2006میں شروع ہونے والے ایم این سی ایچ ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے پروگرام نے ضلع ملاکنڈ میں میڈوائف کوتربیت دے چکی ہیں ۔جس میں یونین کونسل سخاکوٹ خاص میں پانچ کمیونٹی مڈوائف سنٹر قائم کی چکی ہے جہاں پر skilمیڈوائف موجود ہیں جو کہ ہر قسم نارمل ڈیلوری سرانجام پاتی ہے ۔ دوران حمل معائنہ پر تین سو روپے ،زچگی پر ایک ہزار روپے اور بعداززچگی پانچ سو روپے کا اعلان دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام میں اگاہی مہم ضروری ہے اور اب تک سولہ یونین کونسلوں میں اس حوالے سے مہم چلائی گئی ہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر