ڈیرہ ،پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماء محمد صدیق کی نماز جنازہ اداکی گئی

ڈیرہ ،پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماء محمد صدیق کی نماز جنازہ اداکی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کرک کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے سابق تحصیل ممبر و پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماء محمد صدیق تھہیم کی نمازجنازہ عید گاہ کلاں میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ ،رشتہ داروں ،منتخب بلدیاتی ممبران ،سرکاری افسران اور صحافیوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ،جنازہ گاہ میں اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی کرک کے قریب حادثے میں گزشتہ روز محمد صدیق تھہیم جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے

،محمد صدیق تھہیم مرحوم نے ہمیشہ علاقے اور حلقہ کی بے لوث خدمت کی اور وہ سیاسی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے انکی اچانک وفات کی خبر سے ہر شخص غم زدہ تھا انکی علاقے اور سیاست کے لئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر