کارڈیالوجی سنٹر میں گیس کے کم پریشر کے باعث چلر نے کام کرنا چھوڑ دیا،مریضوں کو گرمی،حبس کا سامنا

کارڈیالوجی سنٹر میں گیس کے کم پریشر کے باعث چلر نے کام کرنا چھوڑ دیا،مریضوں ...

ملتان(وقائع نگار)چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گیس کا پریشر کم ہونے سے چلر نے کام کرنا چھوڑ دیا جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پڑرہا ہے۔مذکورہ صورت حال پر(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ڈی سی او نے گیس حکام کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر گیس کے پریشر کی کمی کو فوراً دور کیا جائے واضع رہے گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ آئے روز رہتا ہے جسکی وجہ سے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ بھی پریشان رہتی ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر