محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا چارج نرسوں کی93خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا چارج نرسوں کی93خالی اسامیوں ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے چارج نرسوں کی93خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت منتخب (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینک کیلئے کی جائے گی۔ملتان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور پیروالا،لودھراں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی اور بورے والا،لودھراں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیا پور اور کہروڑپکا،ڈیرہ غازی خان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسیہ اور فورٹ منرو،بہاول پور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور اور خیر پور ٹامیوالی،مظفرگڑھ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو،جتوئی اور علی پور سمیت صوبہ دیگر ہسپتالوں میں بھرتی نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہوگی۔واضع رہے تمام اسامیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر