واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید خان علاج کیلئے ملتان سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل

واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید خان علاج کیلئے ملتان سے اسلام آباد کے ...

ملتان(وقائع نگار)واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید احمد خان کو نشتر ہسپتال سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ سعید احمد خان کے اہلخانہ نے اپنی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

مرضی سے نشتر ہسپتال سے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا ہے واضع رہے منتقلی سے قبل سعید خان کو آئی سی یو وارڈ سے دوبارہ وارڈ نمبر9منتقل کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹروں کا سعید خان کی طبیعت بارے میں کہنا ہے کہ ان کی حالت ابھی تشویش ناک ہے جو کومے کی حالت میں ہیں اور ان کے دماغ کے اندر کی سوجن بھی ختم نہ ہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر