نشتر ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی اندرونی سڑکیں ون وے کرنے کے باوجود ٹریفک کا بلاک رہنا معمول

نشتر ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی اندرونی سڑکیں ون وے کرنے کے باوجود ٹریفک کا ...

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کی اندرونی سڑکیں ون وے کرنے کے باوجود ٹریفک بلاک رہنا معمول بنا ہوا ہے۔گیٹ نمبر2 سے داخل ہوتے وقت لیبر روم تک اور پھر ہسپتال سے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

گیٹ نمبر3سے باہر نکلتے وقت گاڑیوں،رکشوں کے طویل قطاریں لگی رہتیں ہیں اور کئی کئی منٹ تک انتظار کرنا پڑرہا ہے مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہسپتال میں وسیع پارکنگ ایریا کے کام اور اندرونی تمام سڑکیں ون کرنے کے باوجود ٹریفک مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس سے ڈاکٹروں،مریضوں و ملازمین کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں جبکہ نشتر حکام کے مطابق ٹریفک مسائل کے خاتمہ کیلئے خاص حکمت عملی بنائی جارہی ہے جس کے بعد اس پر قابو پالیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر