تخت بھائی ،دبئی پلٹ شوہر نے بیوی اور سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
شیرگڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ میں دبئی پلٹ نوجوان نے باپ اور سالوکے ساتھ مل کرناجائز تعلقات کی بناء پر اپنے سگے بھائی اوربیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ سے ملزم کی بارہ سالہ بچی بھی زخمی ہو گئی لوند خوڑ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لوند خوڑ کے نواحی علاقہ دھندیا میں دبئی پلٹ نوجوان جمشید ولد سخاوت شاہ نے ناجائز تعلقات کی بناء پر اپنے باپ سخاوت شاہ ولد زیور شاہ سکنہ دھندیا لوند خوڑ اور سالو شاہ سید،عالمگیرپسران اکبر سید ساکنان قاسمی کے ساتھ مل کر اپنے سگے بھائی جہانزیب ولد سخاوت شاہ اور بیوی مسماۃ زیباء کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ملزم جمشید کی بارہ سالہ بچی مہوش زخمی ہوگئی ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ملزم جمشید کو شک تھا کہ ان کی بیوی اور بھائی کے درمیان ناجائز تعلقات ہے لوند خوڑ پولیس نے مقتول جہانزیب کی بیوہ مسماۃرابعہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی