ضلع کونسل کوہاٹ کا 4ارب 19کرور 82لاکھ 66ہزار روپے کا بجٹ پیش

ضلع کونسل کوہاٹ کا 4ارب 19کرور 82لاکھ 66ہزار روپے کا بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے جمعہ کے روز ضلع کونسل کے اجلاس میں ضلعی بجٹ برائے مالی سال 2017-18کیلئے 4ارب،19کروڑ،82لاکھ 66ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا۔اجلاس میں کونسلرز اورلائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔چیدہ چید ہ نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع ناظم نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے3ارب58کروڑ51لاکھ56ہزارروپے اورنان سیلری مد میں23کروڑ49لاکھ30ہزارروپے مختص کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ سال ترقیاتی بجٹ کا ابتدائی حجم کیلئے 33کروڑ32لاکھ31ہزار روپے تھاجس میں سے صوبائی حکومت کی جانب سے مالی سال کے اختتام تک 28کروڑ32لاکھ48ہزارروپے وصول ہوئے ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ 2017-18کے لئے مجموعی طور پر 37کروڑ81لاکھ68ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے جنہیں پی اینڈ ڈی گائیڈ لائنز کے مطابق صحت کے شعبے پر 10فیصد، یوتھ/سپورٹس/زراعت/خواتین پر 15فیصداور تعلیم پر20فیصدخرچ کئے جائیں گے جبکہ 55فیصد ضلعی صوابدید پر خرچ ہوں گے۔ ضلع ناظم نے اجلاس میں ضمنی بجٹ بھی پیش کیا۔ 24جولائی کو بجٹ پر عام بحث ہو گی۔