ایل این جی پائپ لائن جلد مکمل ‘ ملتان میں گیس کی کمی نہیں ہوگی‘ امجد لطیف

ایل این جی پائپ لائن جلد مکمل ‘ ملتان میں گیس کی کمی نہیں ہوگی‘ امجد لطیف

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ناردرن سوئی گیس انجینئر امجد لطیف نے کہا ہے کہ بہت جلد ایل این جی پائپ لائن مکمل ہوجائے گی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی شکایت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی ۔وہ گزشتہ روز ایل این جی پائپ لائن اور کمبریشن یونٹ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

رہے تھے۔اس موقع پر جی ایم ڈسٹری بیوشن ملتان میر بہادر خان بگٹی ۔چیف انجینئر کمبریشن شعیب الرحمن،چیف انجینئر اظہر حسین کھوکھر،ڈپٹی چیف بن یامین،ایگزیکٹو ایڈمن آفیسر ایاز محمود ودیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ایم ڈی انجینئر امجد لطیف نے کہا کہ آنے والا دور بہت اچھا ہے۔ ملتان ریجن میں گیس کمی نہیں ہوگی اور مزید گھریلو اور کمرشل کنکشن لگیں گے۔اس موقع پر چیف انجینئر شعیب الرحمن اور ڈپٹی چیف بن یامین نے ایم ڈی کو ایل این جی پائپ لائن کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

امجد لطیف

مزید : ملتان صفحہ آخر