متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے ملکی سیاست میں بہتری آئیگی ‘ ساجد نقوی

متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے ملکی سیاست میں بہتری آئیگی ‘ ساجد نقوی

ملتان(سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جمعیت علما اسلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال،اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا او رملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر خصوصاً ہزارہ برادری کے افراد کی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے دینی قوتوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک متحدہ مجلس عمل کی بحالی چاہتی ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے کاوشیں بھی کیں۔اس سے ملکی سیاست میں بہتری اوراتحاد امت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔مولانا عبدالغفور حیدر نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ایم ایم کی بحالی ضروری ہے۔ جس کے لئے جے یو آئی کا وفد سیاسی مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کررہا ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ جلد ایم ایم اے کی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے۔تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر