کراچی ،’’یونیس کینیڈی شریورڈے‘‘ آج منایا جائے گا

کراچی ،’’یونیس کینیڈی شریورڈے‘‘ آج منایا جائے گا

کراچی (اکنامک رپورٹر)دنیا بھر کی طرح اسپیشل اولمپک موومنٹ کی بانی سے منسوب Eunice Kennedy Shriver Day آج کراچی میں بھی منایاجائے گا۔ Eunice Kennedy Shriver بین الاقوامی سطح پر خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار تھیں۔ اس دن کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سمر کیمپ 2017 کی یونیفائید اسپورٹس میں شریک نوجوان ایتھلیٹکس کو ایوارڈ دینے کی تقریب ’’ آئی ایم کراچی‘‘ کے تعاون سے آرٹ کے مقابلے، قرعہ اندازی اور دیگر شامل ہیں۔ اس ضمن میں سی ای او اسپیشل اولمپکس مرے ڈیوس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم آج ایک ایسی شخصیت کی یاد منارہے ہیں جو 50سال قبل پوری دنیا میں خصوصی افراد کو معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کیلئے غیر معمولی رہنما کے طور پر ابھریں۔ ان کا یہ وژن تھا کہ کھیلوں کے ذریعے خصوصی افراد کے اعتماد اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور ان کھیلوں کے ذریعے ان خصوصی افراد کا ٹیلنٹ دنیا کو نظر آئے گا اور انہیں معاشرے میں ایک اہم مقام دلائے گا۔انہوں نے اسپیشل اولمپکس کی شروعات کرکے خصوصی افراد کیلئے مسرت کی ایک راہ متعارف کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر