جامعہ زکریا سینڈیکیٹ کا اجلاس آج ہوگا‘ بجٹ منظوری سمیت اہم فیصلے ہونگے

جامعہ زکریا سینڈیکیٹ کا اجلاس آج ہوگا‘ بجٹ منظوری سمیت اہم فیصلے ہونگے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بہاالدین کریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ا جلاس آج ہوگا ۔اجلا س میں بجٹ2017۔18کی حتمی منظوری لی جائے گی ،رواں مالی سال میں یونیورسٹی کو تنخواہو ں اور پنشن کی مد میں 11 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔اس سے قبل 20 جون کو ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں بجٹ کی عبوری منظوری لی گئی تھی جس کے مطابق 2016 ۔17 میں یونیورسٹی نے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

مالی سال کاآغاز 44کروڑ روپے کے منافع کے ساتھ کیا تھا ۔رواں مالی سال میں یونیورسٹی کا بجٹ 5ارب 92کروڑ کے حجم کا ہے جس میں آمدنی کا تخمینہ 5ارب 11کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5ارب 92کروڑ روپے لگایا گیا ہے اس طرح یہ بجٹ 81کروڑ خسارے کا ہوگاتاہم بعد میں آنے والی تجاویز کی روشنی کے بعد یہ خسارہ بڑھ کر ایک ارب سے زائد ہوگیا ہے ۔رواں مالی سال میں ایچ ای سی سے ایک ارب 45کروڑ کے فنڈز ملنے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، انڈونمنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،رواں مالی سال میں یونیورسٹی کو تنخواہو ں اور پنشن کی مد میں 11 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی اضافہ 13فیصد سے زائد ہوگا ۔علاوہ ازیں ،سینڈیکیٹ اجلاس میں بی اے ، بی ایس سی ، کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کی منظور ی بھی لی جائیگی ، ڈاکٹر امان اللہ کو الحاق کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی منظوری بھی لی جائے گی ، جبکہ یونیورسٹی میں لائیوسٹاک اور پولٹری کی فیکٹری کیلئے بجلی ٹرانسفارمر خرید نے کیلئے الگ سے اکاونٹ کھلوانے کا کیس بھی زیر بحث آئے گا، معذور افراد کے لئے خصوصی کنوینس الاؤنس کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈاکٹر ایاز محمد رانا کی بطور ڈائریکٹر لاہور کیمپس تعیناتی کی منظوری لی جائے گی ، اجلاس میں عارف والا کے لا کالج کی طرف سے جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی رپورٹ، فائن آرٹس کالج کی لیکچرر زریں گل کے خلاف رپورٹ اور ڈاکٹرعمر فاروق زین کے خلاف کتابوں کی خریداری کے متعلق انکوائری رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اورکورٹ کیسوں کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر