سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 72گھنٹے کی دی گئی ڈیڈ لائن کام کرگئی

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 72گھنٹے کی دی گئی ڈیڈ لائن کام کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ انٹی پرائیوٹائزیشن کمیٹی کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ ،بلدیہ جنوبی کراچی کے رہنماؤں پرویز جدون ،شاہجان بلوچ،غلام حسین شاہ ،عبدالحمید اعوان نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ انتظامیہ کو25فیصد اضافی الاؤنس کی ادائیگی کے لیے دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن کام کرگئی اور بلدیہ جنوبی کراچی کے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والے ڈرائیوروں کو ایک ماہ کا 25فیصد اضافی الاؤنس ادا کردیا گیا ۔جبکہ بقایا دوماہ کا الاؤنس آئندہ ہفتے ادا کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی جبکہ بلدیہ شرقی کے سینیٹیشن اسٹاف کی جانب سے تاحال 25فیصد اضافی الاؤنس کا بل بورڈ میں جمع نہ کروانے کے باعث ادائیگی نہ ہوسکی ۔بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین میں 25فیصد اضافی الاؤنس کی ادائیگی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔