کراچی،اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او سائٹ اے معطل

کراچی،اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او سائٹ اے معطل

کراچی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قار تھیبو نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے کو معطل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ایک خاتون کی شکایت پرایس ایچ او تھانہ سائٹ اے انسپکٹر سمیع جان کو معطل کردیا ہے ۔دو سال قبل ایک بچہ اغوا ہوا تھا، جو بعد میں سی پی ایل سی کی مدد سے مل گیا۔بچے کے ورثا نے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا کہا جس پر اس نے انکار کردیا ۔خاتون نے ایڈیشنل آئی جی کو درخواست دی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر