پلڈاٹ کے زیر انتظام پاکستانی وفد کامطالعاتی دورہ انڈونیشیا مکمل
اسلام آباد(پ ر)پلڈاٹ کے زیر انتظام چیئر مین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں8رکنی پاکستانی وفد ایک ہفتے پر محیط انڈونیشیا کے مطالعاتی دور مکمل ہو گیا ہے جو 17جولائی سے شروع اور 20 کو اختتام پذیر ہوا۔عسکری حکومت سے جمہوریت کی جانب سفرسمیت پاکستا ن او رانڈونیشیا کے مابین بہت یکساں عوامل کے حامل ممالک ہیں۔ اس مطالعاتی دورے کامقصد ہے تاکہ انڈنیشیا میں جمہوریت کے سفر کے حوالے باریک بینی سے مطالعہ کیا جاسکے ۔جنرل ریٹائرڈ وائرینٹو ، کوارڈینیٹر منسٹر فار پولیٹکل ، لیگل اینڈ سکیوریٹی آفیئر ز نے دورے کے دوران وفد کو کوائرڈینیشن منسٹری کے دائر ہ ، امور اور افعال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جو سیاسی ، قانون اور سکیورٹی امور سے متعلق پالیسیوں کی تیاری اور عملدآمد میں رابطے کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔انڈونیشیا کے وزیر دفاع ، جنرل (ر)ریمزڈرکڈونے دہشتگر دی کے حوالے سے انڈونیشیا کی پالیسوں پر روشنی ڈالی ، انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے وائس اسپیکرڈاکٹر فدلی زون نے پارلیمان ، انتخابی عمل اور حلقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد جوسف کالا سے جکارتہ میں ملاقات کی ملاقات میں نائب صدر نے پاکستان او رانڈونیشیا کے تعلقات کی نوعیت جبکہ دونوں ممالک کامسلم امہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کرادارپر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وفد کو یونیورسٹی آف انڈونیشیا ڈاکٹر علی ویبی سنونے سول ملٹری ریفرمزپر روشنی ڈالی جبکہ انڈونیشیا کی نیوز ایجنسی انٹراکے صدرمیدیتما نے ملکی صور تحال پر تفصلی بریفنگ دی ۔ وفد نے حبیبی سینٹر کا بھی دورہ کیا جو جمہوریت اور انسانی حقوق پر کام کر رہے ہیں۔ پارٹی دفتر دورے کے دوران چیئر مین گریندرا پارٹی کے پرابووو سوبینٹونے پاکستان زندباہ کے نعرے بھی لگائیاراکین کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ وفد کی سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید کر رہے ہیں جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پارلیمانی اقتصادی راہدری کمیٹی کے چیئر مین ہیں ،دفد کے دیگر اراکین میں پاکستان پی پی پی کے رکن قومی سمبلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئر پرسن سید نوید قمر، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئر مین سینیٹر جاوید عباسی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدوار ، جنرل ریٹائرڈ عبدلقیوم ، سابق وزیر داخلہ و گورنر سندھ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید علی ظفر کے علاوہ پلڈاٹ کی جوائنٹ سیکریٹری آسیہ ریاض ، پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ کوثر بھی شامل ہیں ۔