ڈھوک منشی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی جائے،ظہیراللہ

ڈھوک منشی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی جائے،ظہیراللہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) یونین کونسل 78ڈھوک منشی خان میں عطائی ڈاکٹروں کی یلغار معصوم بچوں اور خواتین کی جانوں سے کھیلنے لگے ہیلتھ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جگہ جگہ پرائیویٹ کلینک جن پر ایم بی بی ایس کے سائن بورڈ لگا ئے غریب سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں پی ٹی آئی کا یونین کونسل 78ڈھوک منشی خان میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان,ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما ظہیر اللہ خان مہمند نے ڈھوک کالا خان میں منعقدہ کارکنوں کی میٹننگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ظہیر اللہ خان مہمند نے کہا کہ یونین کونسل ڈھوک منشی میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں نے کلینک کھولے ہوئے ہیں جن کے پاس کوئی میڈیکل سرٹیفیکٹ نہیں ہے اور ان عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں ہیلتھ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ظہیر اللہ خان مہمند نے کہا کہ ہم ضلعی اور ہیلتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان عطائی داکٹروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کریں ہم ہیلتھ والوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں اور ان عطائی ڈاکٹروں کے چھپے کلینک دیکھائیں گے انتظامیہ ان کے خلاف بغیر کسی سیاسی دباو کے کاروائی کرے اگر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی نہ کی گی تو پی ٹی آئی کے نوجوان ان کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر