سینیٹرشبلی فراز کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ٹیکس اور پراپرٹی دستاویزات ضائع کردی گئیں: رہنماء پی ٹی آئی

سینیٹرشبلی فراز کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ٹیکس اور پراپرٹی دستاویزات ...
سینیٹرشبلی فراز کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ٹیکس اور پراپرٹی دستاویزات ضائع کردی گئیں: رہنماء پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ،کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں رات گئے نامعلوم افراد گھس آئے اوراہلخانہ کو ہراساں کیا ، شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد ٹیکس کے کاغذات بھی ضائع کردیئے ۔
دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز کے اسلام آباد میں موجود گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے دھاوابول دیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ شبلی فراز کاکہناتھاکہ نامعلوم افراد نے انہیں اوران کے اہلخانہ کو ہراساں کیا، مزید تفصیلات نیوزکانفرنس میں بتاﺅں گا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کاکہناتھاکہ میں پارٹی پالیسی بیان کرتا ہوں ، اگر کوئی سمجھتے ہیں کہ پراپرٹی ، ٹیکس  اور احمد فراز ٹرسٹ کے کاغذات وغیرہ لے جانے سے اپنے کام سے روک سکتے ہیں تو شایداُنہوں نے غلط قدم اٹھایا، میں سمجھتا ہوں کہ والد کی زندگی کا اثاثہ اور چیزیں غائب کرنے یا  ضائع کرنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے  لیکن یہ ہمارے لیے کوئی نئی چیز نہیں، پہلے بھی ایک مرتبہ سامان سڑک پر پھینکا جاچکا ہے اور یہ چیز اثاثے میں ملی ہے، جو فائلیں لے کر گئے ہیں ، ان میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ مجھے نقصان پہنچاسکے ۔ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے بتایاکہ ان کا نہ تو کوئی کاروباری حریف ہے جس نے نقصان پہنچانا چاہا ہو  بلکہ میرا خیال ہے کہ پارٹی کیلئے جو کچھ کررہاہوں ، وہ زیادہ اہم ہے ، یہ کسی ایسی ایجنسی نے کیا ہے جس کا مقصد پارٹی کو  پیغام دینا یا مجھے روکنا ہے کہ کھل کر نہ بولوں، ہر پریس کانفرنس میں پہنچتا ہوں، پولیس کو رپورٹ کردی ہے اور اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ۔ 

مزید :

اسلام آباد -