اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز ...
اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے اور حکومت اپنی مدت مکمل کرے ہم پارلیمنٹ کو بچا رہے ہیں نوازشریف عقل سے کام لیںانہیں آج رات تک فیصلہ کر لینا چاہئے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا سب مطالبہ کر رہے ہیں نوازشریف کو چلے جانا چاہئے ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے حامی نہیں نوازشریف استعفیٰ دیںاور ہماری طرح نیا وزیراعظم لے آئیں ،ان کا کہنا تھا حکومت کھل کر سامنے آچکی کچھ ڈھکا چھپا نہیں رہا چھٹی کے دن ٹھپا مار دیا گیا،ظفر حجازی نے ٹمپرنگ کس کیلئے کی ،نواز شریف عہدے سے الگ ہو کر کیسز کا سامنا کریں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کومستحکم اور مضبوط کیا عدالت کے ریمارکس کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،انہوں نے کہا چودھری نثار نے وزیراعظم سے کہا آپ کی ٹیم نے پھنسا دیا ہے چودھری نثار کی ناراضگی بجا ہے ،چودھری نثار اور حکومت ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے لیکن ان کے پاس استعفیٰ کا نہیں جانتا۔ان کا کہنا تھامیں جو کہتا ہوں وہ ہو جاتا ہے پہلے کہاتھا نوازشریف اکیلے نہیں کوئی اور بھی ان کے ساتھ جائے گا۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھانواز شریف اور ان کی پیداوار آمریت کی پیداوار ہے ،نواز شریف کے کیسز ایف آئی اے یا نیب کو بھیجے جا سکتے ہیں،ن لیگی قیادت اور ان کے ساتھیوں نے تھوڑی سی تکلیفیں کاٹیں ہیں،نواز شریف نے جلاوطنی کو انجوائے کیاانہوںنے کہا نواز شریف نے ق لیگ سے ن لیگ میں آنے والوں سے مشاورت کی انہوں نے کہا نواز شریف اب جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے وزیراعظم سمجھداری کا مظاہرہ کریں ان کی ہٹ دھرمی نے انہیں یہاں تک پہنچا دیا۔

مزید : قومی