تخت لاہور نے سرائیکی خطے کا استحصال کیا: جمشید دستی

تخت لاہور نے سرائیکی خطے کا استحصال کیا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ،چوک مکول، شاہ جمال(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی او رمر کزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں سیکولر ایزم کو فروغ دینے کے غیر ملکی ایجنڈے پر کام شروع کر رکھا تھا ۔تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ اسلام دشمن اور دینی مدارس کیخلاف کار روائیاں کیں ۔جن کی بدولت آج یہ خاندان اللہ کی پکڑ میں آیا ہواہے ۔کرپشن ،اقربا پروری اور لفافہ ازم اور تاجرانہ طرز سیاست کو فروغ دینے والے شریف خاندان کونا اہل قرار دے کر ملک و قوم کی ان سے جان چھوڑائی جائیے ۔تخت لاہور نے سرائیکی خطے کا خوب استحصال کیا یہٓن غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے بے روزگاری عام ہے جبکہ اسروسزفراہم کرنے والے ادارے قوم سے لوٹ مار کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی استحصالی قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھی اور کسی قربانی دریغ نہیں کرے گی۔