پانامہ کیس فیصلہ وزیراعظم کی نااہلی پر مبنی ہو گا: احمد محمود

پانامہ کیس فیصلہ وزیراعظم کی نااہلی پر مبنی ہو گا: احمد محمود

صادق آباد( نمائندہ پاکستان )پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف کی نااہلی پر مبنی ہو گا جی آئی ٹی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی رپورٹ کو مسترد اور عوام کو لوٹنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا صفایا کر کر دے گا عوام کرپشن کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان شاء اللہ پیپلزپارٹی آئندہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہارسابق گورنر پنجاب و صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے انجمن اصلاح معاشرے کے سنیئر نائب صدر احمد حسین ودیگر ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ظفر حجازی کی گرفتار ی سے ثابت ہو چکا کے ریکارڈ ٹمپرنگ کروایا جارہا تھا جعلی دستاویز اور عوام کے سامنے ’’میرا اوپر الزام کیا ہے ‘‘کی رٹ لگانے والوں کا یوم حساب قریب ہے عوام ان کے مکرہ چہروں سے آشنا ہو چکی ہے آئندہ جنرل الیکشن میں انہیں ووٹ کی صورت میں رزلٹ مل جائے گا پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے 2018کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر