اسرئیل ایک ناجائز ریاست ہے: محمد احمد لدھیانوی
ملتان(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربرا ہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے مرکز اہلسنت میں جمعہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،قبلہ اول میں ہنگامہ آرائی ،خطیب اول سمیت نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی پرزورمذمت کرتے ہیں، علامہ محمد احمد لدھیانوی گزشتہ روز مرکز اہلسنت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے اس پر اسرائیل کا تسلط عالمی برادری کی ناکامی ہے،ہم آہنگی اور آزادی و خودمختاری کا درس دینے والے انصاف کے علمبرداروں نے فلسطین میں ہمیشہ منافقانہ کردار ادا کیا ہے،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو امریکہ کی مکمل آشیرباد حاصل ہے،مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کرنا مقصد ہے،مسجد اقصیٰ میں ہنگامہ آرائی عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے،امریکہ نے ہمیشہ اسرائیلی مظالم پر نہ صرف خاموشی اختیار کی ہے بلکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والی ہرقرارداد کو ویٹو کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام فعال کردار ادا کرے،اوراسرائیل کے ناجائزتسلط سے نہتے فلسطینیوں کو آزادی دلائی جائے۔
احمد لدھیانوی