کوٹ ادو بنک ڈکیتی‘ 6 روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ لگ سکا

کوٹ ادو بنک ڈکیتی‘ 6 روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ لگ سکا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو میں میزان بنک کی پونے2کروڑ کی ڈکیتی،6روز گزرنے کے با وجود پولیس ڈکیتی کا سراغ نہ لگا سکی ،تفتیش کے سلسلہ میں لاہور سے ڈی آئی جی اپریشن کی ماہر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کوٹ ادو آمد،آڑھائی گھنٹے تک بنک میں رہے،بنک سارا دن بند رہا کھاتہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

داروں کو بھی مشکلات کا سامنا،بنک عملہ کا رویہ بھی کھاتہ داروں سے ناروا،ڈکیتی کے بعد پولیس ڈکیتی کی تفتیش میں مصروف،تھانہ کے دیگر معاملات بھی ٹھپ ہو گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کی حدود میں قائم واقع میزان بنک میں 17جولائی کے روز دن دیہاڑے 3بج کر 15منٹ پر 7نامعلوم مسلح ڈاکو جن میں صرف 2کے پاس پسٹل تھا جبکہ باقی 5ڈاکو خالی ہاتھ تھے بنک کے گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ خورشید احمد کو پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کرکے اندر داخل ہوگئے تھے اور تمام بنک کے عملہ کو یرغمال بناکر ایک سائیڈ پر بٹھا کر سٹرانگ روم ،کیشےئر اور بنک میں موجود کھاتہ داروں سے ایک کروڑ70لاکھ98ہزار8سو77روپے کی رقم اٹھا کر فرارہوگئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر