کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس میں ان فٹ بوگیاں لگانے پر مسافروں کا احتجاج

کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس میں ان فٹ بوگیاں لگانے پر مسافروں کا احتجاج

ملتان( جنرل رپورٹر)حویلیاں سے کراچی جانے والی 12ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس میں ان فٹ کوچز لگانے پر مسافروں کا احتجاج‘ انجن کے آگے لیٹ گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں سے کراچی جانے والی ٹرین ملتان سٹیشن پر پہنچی جہاں پر اسے کراچی سے آنے والی 11اپ ہزارہ ایکسپریس(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی3کوچز لگائی جاتی ہیں مگر گزشتہ روز 11اپ لیٹ ہونے کے باعث 12ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس کو انتظامیہ نے ملتان میں کھڑی ہوئی ان فٹ کوچز لگادی جن میں سے آخری کوچ میں لائٹ اور پنکھے تک نہیں چل رہے تھے ۔ گرمی کی شدت کے ستائے مسافروں نے ان فٹ کوچ میں جانے سے انکار کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پٹری پر لیٹ گئے ۔ بعد ازاں 11اپ ہزارہ ایکسپریس آنے کے بعد اسکی 3کوچز 12ڈاؤن کو لگائی گئی اور ٹرین ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔

ان فٹ کوچز

مزید : ملتان صفحہ آخر