سی پی او کی کھلی کچہری‘ سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کے احکامات
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے حسبِ معمول اپنے دفتر کے سامنے کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری کے دوران ریسکیو کے ڈرائیو غلام محی الدین پیش ہوا جس کے ساتھ ہونیوالے 54000 روپے کے فراڈ پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او قطب پور کو بذریعہ فون فوری تصدیق کر کے قانونی کاروائی کا حکم دیا۔محمد نواز نے پولیس ملازمان کے حراساں کرنے پر درخواست(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
دی ۔جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او قطب پور کو بعد از تصدیق قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ سائل جلال دین نے اپنے بیٹے محمد فاروق کی مار پیٹ کے خلاف درخواست دی۔ جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او شاہ شمس کو تصدیق کر کے قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ محمد رمضان نے درخواست دی کہ قاری طیب اور محمد مدنی میرا شٹرنگ کا سامان واپس نہیں کر رہے۔جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او شاہ رکن عالم کو حکم دیا کہ فوری تصدیق کر کے قانونی کاروائی کریں۔ جان محمد نے درخواست دی کہ میں نے ایلیٹ ملازم عامر محمود سے 41000 روپے لینے ہیں۔جس پر سی پی او ملتان نے اے ایس پی نیو ملتان کو حکم دیا کہ سائل کو ساتھ لے جا کر تصدیق کریں اور قانونی کاروائی کریں۔محمد رفیق مدعی مقدمہ نمبر 450/17نے درخواست دی کہ عاشق اے ایس آئی تھانہ سیتل ماڑی نے 45000 روپے رشوت لئے ہیں۔جس پر سی پی او ملتان نے اے ایس پی نیو ملتان کو حکم دیا کہ آپ فوری تصدیق و تفتیش کریں۔محمد شہباز مدعی مقدمہ نمبر 553/16 تھانہ لوہاری گیٹ نے درخواست دی ہے کہ موٹر سائیکل و نقدی کی ریکوری نہیں ہوئی۔جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او لوہاری گیٹ کو بعد از تصدیق قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ سلامت علی نے درخواست دی کہ میں نے اپنے بیٹے اسکی بری صحبت کی وجہ سے عاق کیا ہوا ہے لیکن سب انسپکٹر ظفر مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے حراساں کرتا ہے۔ جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او دولت گیٹ کو قانونی کاروائی کا حکم دیا۔محمد حسین نے درخواست دی پولیس ملازمان ڈاکوؤں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کرتے ہیں۔ جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او راجہ رام کو بعد از تصدیق قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان عمارہ اطہر کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق ، ایس ڈی پی اوسرکل دہلی گیٹ غلام مصطفی پہوڑ،ایس ایچ اودہلی گیٹ سب انسپکٹر شبانہ سیف بھی موجود تھے۔سی پی او ملتان نے عوام کے مسائل سنے اورانکے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان نے تھانہ دہلی گیٹ کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان اور متعلقہ تفتیشی افسران کو فرداً فرداً بلا کر انکے مقدمات کی جلد از جلد حقائق پر یکسوئی کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔اس موقع پرسی پی او ملتان نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔
سی پی او کھلی کچہری