ٹریفک حادثہ ‘ کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ‘ نوجوان نہر میں ڈوب گیا
بہاولپور ‘ چوک اعظم ‘ ڈیرہ غازی خان ( نمائندگان) کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا ‘ نوجوان نہر میں ڈوب کر دم توڑ گیا ‘ ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار چل بسا ۔ اس سلسلے میں بہاولپور سے سپیشل رپورٹر کیمطابق محمدنواز نامی مزدور شاہدرہ کی گلی نمبر4 میں رؤف کے گھرکام (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کررہاتھاکہ رؤف نے اسے پلاس دے کرتارکوٹائٹ کرنے کیلئے کھمبے پرچڑھادیا مزدورنواز تارٹائٹ کرنے لگاتواسے کرنٹ لگااوروہ موقع پرجاں بحق ہوگیا ریسکیو1122 ، واپڈا اورپولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورمزدورنواز کی لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق چکنمبر154TDA کا رہائشی شاہد ولد رستم اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چوک اعظم سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالے ٹرک نمبری 861/MNI سے ٹکرا کر نیچے آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ چوک اعظم نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بستی شیخا ں بلاک 17 کا رہائشی 13 سالہ محمد صفدر دوستوں کے ہمراہ غازی مائنر نہر میں نہانے کے لیے گیا اور اچانک گہرے پانی میں جانے سے ڈوب لیا ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آدھ گھنٹے بعد لاش ہو نکال لیا تھانہ صدر پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچھ کیا۔