جلالپور،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،تصادم ، نوجوان ہلاک،5زخمی

جلالپور،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،تصادم ، نوجوان ہلاک،5زخمی

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) بچوں کے مابین لڑائی کے بعد بڑے بھی شریک ہو گئے ایک گروہ کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع شہنی میانی میں پانی کے ایک حوض میں نہانے کے دوران ایک بچے کی جوتی گم ہونے کے بعد نہانے والے سب بچے آپس میں الجھ پڑے ، بعد ازاں اس لڑائی میں بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی شامل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہو گئے متاثرہ گروہ کے مطابق لڑائی کے دوران خلیل اور جام شمل عرف شملہ ڈڈا اسلحہ سمیت اپنے ساتھیوں کریم بخش عرف پروانہ، شاکر اور نازک وغیرہ کے ساتھ پہنچ گئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 22 سالہ نوجوان عبدالحمید جاں بحق اور عبدالستار، عبدالغفار، ملازم حسین، غلام نازک وغیرہ زخمی ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

بچوں کی لڑائی

مزید : ملتان صفحہ آخر