اراضی تنازع،دیوروں کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ لڈن کی صدر زخمی

اراضی تنازع،دیوروں کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ لڈن کی صدر زخمی

وہاڑی،لڈن،بوریوالا(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)جائیداد کے تنا زعہ پرسسرالی رشتہ داروں نے مبینہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

طورپر اندھا دھند فائرنگ کرکے مسلم لیگی رہنما کو شد یدزخمی کردیا ، ڈاکٹروں نے تشو یشناک حالت پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین حلقہ این اے 168لڈن کی صدر خالدہ سلدیرا کو مبینہ طورپر سسرالی رشتہ داروں نوا زش علی ، خرم شہزاد، حبیب خان ودیگر نے سو تے وقت اندھا دھند فا ئرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس پر فوری طور پر ہسپتال شفٹ کردیا گیا مگر ڈاکٹروں نے تشو یشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیا ، جہا ں پر ڈاکٹروں کے مطابق مضروبہ کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما خالدہ سلدیرا کا جا ئیداد کا تنا زعہ سسرالی رشتہ داروں سے چل رہا تھا اور اس سلسلہ میں مبینہ طورپر دیوروں کی طرف سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی تھی اور خالدہ سلدیرا نے ڈی پی او اور ڈی ایس پیز کو اس حوالے سے آگاہ بھی کررکھا تھا پو لیس نے کا رروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر