ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد چل بسے‘ متعدد زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد چل بسے‘ متعدد زخمی

ملتان(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق اڈہ مہر پور بہاولپور روڈ پر تیز رفتار(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار 17سالہ جوان راول کو کچل ڈالاجو موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ 18سالہ احسن زخمی ہوگیا،جسے ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر نشتر منتقل کردیا،دریں اثناء قادر پورراں کے علاقہ پل رانگو کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اپنے آگے چلنے والے ٹرالر میں ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں اس پر سوار ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی 15سالہ آصف اور17سالہ تنویر شدید زخمی ہوگئے،جنھیں طبی امداد کے لیے نشتر منتقل کیا گیا جہاں تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ آصف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے کیول والی پل کے رہائشی فلک شیر کو بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،دریں اثنا ء تحصیل دار موڑ کے قریب ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیاجسے نشتر منتقل کردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر