فرید ایکسپریس کی نجکاری عوام پر بھاری‘سستے سفر کی سہولتوں سے محروم

فرید ایکسپریس کی نجکاری عوام پر بھاری‘سستے سفر کی سہولتوں سے محروم

میلسی(نمائندہ پاکستان) فرید ایکسپریس کی نجکاری عوام پربھاری پڑگئی ہے کیونکہ فریدایکسپریس کی انتظامیہ نے مسافروں کوسفری(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سہولتیں دینے کی بجائے لوکل کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ ہینو بس پرمیلسی سے کہروڈ پکا کا کرایہ 50روپے ہے جبکہ فرید ایکسپریس میں میلسی سے کہروڈ پکا کا کرایہ 90روپے وصول کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوکل سفر کرنے والے مسافرفریدایکسپریس پرسفرکرنے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ پرسفر کرنے کرترجیح دے رہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے فریدایکسپریس انتظامیہ سے لوکل کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر