سنگدل ماں جگر کا ٹکڑا نالی میں پھینک گئی
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) بلاک 28کی گلی کے نالے میں راہگیروں نے شاپرمیں لپٹا ایک خوبصورت نومولود بچے کو دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر) تشویشناک حالت میں بچے کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا ڈاکٹر شکیل الرحمن کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔تھانہ سٹی پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے بچے کو گود لینے کے لیے بے اولاد جوڑوں کی لائنیں لگ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی بچہ زیرعلاج ہے قانونی کاروائی کے بعد جسے دینا ہوگا ان کے حوالے کیا جائے گا۔