ہائی وے پولیس کے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر ز رینک تک کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

ہائی وے پولیس کے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر ز رینک تک کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی ...

ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے ہائی وے پولیس کے کانسٹیبل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سے سب انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس میں کانسٹیبل کو 50سال،ہیڈ کانسٹیبل کو 52سال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو 54سال جبکہ سب انسپکٹر رینک کے ملازمین کو56سال کی عمر میں ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ ملازمین جس رینک میں بھرتی ہونگے اُسی کے تحت اس فارمولے پر عملدرامد ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر