پاناما کیس سے پریشان وزیر اعظم سکون حاصل کرنے کے لیے مریم نواز کو ساتھ لے کر پر فضامقام پر پہنچ گئے

پاناما کیس سے پریشان وزیر اعظم سکون حاصل کرنے کے لیے مریم نواز کو ساتھ لے کر ...
پاناما کیس سے پریشان وزیر اعظم سکون حاصل کرنے کے لیے مریم نواز کو ساتھ لے کر پر فضامقام پر پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس سے شدید پریشان اور نا اہلی کے ممکنہ خطرے سے دوچار وزیراعظم نواز شریف ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر پر فضامقام ملکہ کوہسار مری چلے گئے ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔وزیر اعظم ملکہ کوہسار مری سے کل واپسی کریں گے ،یاد رہے کہ وزیراعظم ہر ہفتے یا تو رائیونڈ میں اپنے گھر کا دورہ کرتے ہیں یا پھر مری میں جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور بہت سے صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم ممکنہ طور پر نا اہل ہو سکتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد