سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا ’اقامہ‘ بھی منظرعام پر آگیا

سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا ’اقامہ‘ بھی منظرعام پر آگیا
سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا ’اقامہ‘ بھی منظرعام پر آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کے ہنگامے میں وزیراعظم کے اقامے پر کافی ہنگامہ ہوا لیکن ابھی یہ معاملہ ختم نہیں ہوا تھا کہ شرجیل میمن کے اقامے کی خبربھی آگئی اور اقامے کے تنازعے میں تازہ اضافہ سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے اینٹری دے کر کیا، سہیل انورسیال کے 2014ءمیں بننے والے اقامے کی کاپی بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  شارجہ سے  صوبائی وزیرداخلہ کو 2014ءمیں جاری کیے گئے اقامے کے مطابق وہ سیلز کانسلٹنٹ ہیں ، یہ اقامہ چھ اپریل 2014ءکو جاری کیاگیااور اس میں واضح طورپر لکھا ہے کہ ان کے بچے اور اہلیہ ساتھ نہیں ۔

مزید : قومی