ظفر حجازی سابق نہیں تاحال چیئرمین ایس ای سی پی ہیں،ذرائع وزارت خزانہ

ظفر حجازی سابق نہیں تاحال چیئرمین ایس ای سی پی ہیں،ذرائع وزارت خزانہ
ظفر حجازی سابق نہیں تاحال چیئرمین ایس ای سی پی ہیں،ذرائع وزارت خزانہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ظفر حجازی سابق نہیں تاحال چیئرمین ایس ای سی پی ہیں ،قوانین کے مطابق قائم مقام چیئرمین کا تقریر کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے ظفرحجازی کو معطل نہیں کیا گیا ،اس حوالے سے 24 جولائی کو وزارت خزانہ کا اجلاس متوقع ہے جس میں سینئر ترین کمشنر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے ایس ای سی پی میں کمشنر لیگل طاہر محمود سینئر ترین ہیں ۔

واضح رہے کہ ظفر حجازی چودھری شوگرمل میں ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میںایف آئی اے کی حراست میں ہے اور ان پر عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے

مزید : اسلام آباد