سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم،سربراہ وزیراعظم ہوگا

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم،سربراہ وزیراعظم ہوگا

ریاض(آن لائن)شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ترین ادارہ قائم کردیا ہے جو مملکت کے تمام سکیورٹی امور کو دیکھے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی، اسپیشل سکیورٹی اور شہری ہوا بازی کے محکموں کو ضم کر کے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم کر دیا ہے جس کا سربراہ مملکت کا وزیراعظم ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عبدالعزیز الھویرنی ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ ہوں گے جبکہ وزیر داخلہ سیاسی و سلامتی امور کونسل کے رکن ہوں گے۔ عبداللہ عبدالکریم ادارے کے سربراہ کے معاون ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں، سکیورٹی کے تمام امور کو اعلیٰ ادارہ ہی دیکھے گا۔واضح رہے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات کے بعد سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت 5 عرب اتحادی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے بعد اس قسم کے اقدامات انتہائی ضروری ہو گئے تھے۔

سلامتی ادارہ قائم

مزید : ملتان صفحہ اول