امریکہ نے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا لیکن دراصل وہاں پر کون مارے گئے؟ ایسی خبرآگئی کہ افغانستان میں صف ماتم بچھ گئی کیونکہ۔۔۔

امریکہ نے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا لیکن ...
امریکہ نے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا لیکن دراصل وہاں پر کون مارے گئے؟ ایسی خبرآگئی کہ افغانستان میں صف ماتم بچھ گئی کیونکہ۔۔۔

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان صوبے ہلمند میں طالبان کو نشانہ بنانے کیلئے کیے گئےامریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 16پولیس اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔ 

”ڈان “ کے مطابق صوبہ ہلمند میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا جس میں 2کمانڈروں سمیت16پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 2شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جس کی تصدیق حکام نے بھی کر دی ہے۔

ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان کا کہنا ہے کہ واقعے گزشتہ روزاس وقت پیش آیا جب افغان سیکیورٹی فورسز طالبان عناصر کے زیر قبضہ گاﺅں خالی کرا رہے تھے کہ امریکی طیاروں نے فضائی بمباری کر دی ۔

افغانستان میں نیٹو مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں کمپاﺅنڈ میں موجود افغان فورسز کے جوان مارے گئے ۔”ہم اس بدقسمت واقعے میں مارے گئے اہلکاروں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تاہم اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جائیں گی “۔

مزید : بین الاقوامی