پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،لوگ باتیں کرتے رہیں گے ہم اپنے کام کرتے رہیں گے ،مراد علی شاہ

پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،لوگ باتیں کرتے رہیں گے ہم اپنے کام ...
پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،لوگ باتیں کرتے رہیں گے ہم اپنے کام کرتے رہیں گے ،مراد علی شاہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے پیپلزپارٹی 2018 ءکے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کریگی لوگ باتیں کرتے رہیں گے ہم اپنے کام کرتے رہیں گے ،ڈرگ روڈانڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا تعمیراتی منصوبے کے دوران شہریوں کو تکلیف پر معذرت خواہ ہیں جو پارٹی کارکن کام نہیں کرینگے ان کو سخت سزا دی جائیگی ۔انہوں نے کہاپیپلزپارٹی کی قیادت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، ڈرگ روڈانڈر پاس 4 ماہ کی کم مدت میں تعمیر کیا گیا کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔انہوں نے پی ایس 114 میں سعید غنی کو کامیابی دلانے پر جیالوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی