’اس وجہ سے ہمارے 29 طیارے تباہ ہوگئے ‘بھارتی حکومت نے اعتراف کرلیا

’اس وجہ سے ہمارے 29 طیارے تباہ ہوگئے ‘بھارتی حکومت نے اعتراف کرلیا
’اس وجہ سے ہمارے 29 طیارے تباہ ہوگئے ‘بھارتی حکومت نے اعتراف کرلیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ تکنیکی خرابیوں کے باعث ایئر فورس کے 29طیارے تباہی سے دوچار ہوئے ۔

”دی ہندو“ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران مختلف تکنیکی خرابیوں اور انسانی غلطیوں کی وجہ سے انڈین ایئر فورس کے 29طیارے گر کر تباہ ہوئے جن میں درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ بعض حادثات کی تحقیقات تاحال جاری ہیں ۔

وزیر دفاع سبہاش بھامرے نے لوک سبھا میں تحریری جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حادثے کی تحقیق کورٹ آف انکوائری (سی او آئی )کے ذریعے کی گئی تاکہ وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران( سکھوئی 30 اور تین تربیتی طیاروں سمیت ) مجموعی طور پر 29طیارے گر کر تباہ ہوئے جن کے پیچھے تکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیوں جیسی بنیادی وجوہات کار فرما تھیں ۔

مزید : بین الاقوامی