دل کی بند شریانیں کھولنے کا گمراہ کن غذائی علاج آپ کی جان لے سکتا ہے،ویگنوں رکشوں پر لگے فلیکس قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں

دل کی بند شریانیں کھولنے کا گمراہ کن غذائی علاج آپ کی جان لے سکتا ہے،ویگنوں ...
دل کی بند شریانیں کھولنے کا گمراہ کن غذائی علاج آپ کی جان لے سکتا ہے،ویگنوں رکشوں پر لگے فلیکس قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( طبی رپورٹر)پاکستان میں خطرناک اورحساس ترین امراض کو ٹوٹکوں سے ٹھیک کرنے کی ترغیبات دینے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔دل کے مریضوں کو ٹوٹکے کی بجائے بندشریانیں کھولنے کے لئے فوری طور پر دل کے ڈاکٹر اور ہسپتال سے رجوع کرنا چاہئے تاکہ اسکے دل کی کارکردگی کو فوری طور پر بحال کیا جاسکے ۔ لاہور اور کراچی میں ایک مافیا اس حوالے سے سرگرم ہوچکا ہے جو بسوں ویگنوں اور رکشاؤں کے پیچھے ایسے گمراہ کن اشتہارات چھپوا کر لوگوں کو علاج معالجہ سے کھلے عام روک کر قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان اشتہارات کے ذریعے سے دل کی شریانوں کو کھولنے کے لئے کھجوروں اور شہد کی پیسٹ تجویز کی جاتی ہے جسے کھانے والوں کے مرض کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے اور وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹروں اور مستند طبی معالجین کا کہنا ہے کہ اعضائے رئیسہ کے ساتھ مذاق نہیں کرنا چاہئے اور فی الفور جدید اور بہترین علاج کی طرف توجہ دینی چاہئے ،ہر گز کسی ایسے گمراہ کن اشتہارات کی وجہ سے علاج ترک نہیں کرنا چاہئے۔جب کوئی مرض اپنی شدت کے ساتھ ظاہر ہوجاتا ہے توپھر ٹوٹکے نہیں کرنے چاہئے۔ڈاکٹروں اور بڑے اداروں کے طبی معالجین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غذا کو دوا بنا کر بیچنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی جبکہ یہ سب سے زیادہ خطرناک کام یہ مافیاکررہا ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہاہے حالانکہ قانون کے مطابق ایسی اشتہار بازی چاہے وہ رکشہ پر ہویا فلیکسز پرانکی ممانعت ہے کیونکہ لوگوں کو علاج کے نام پر گمراہ کرنا جرم ہے۔

مزید : لاہور