ظفر حجازی عدالت پیشی کے بعد پھر پمز ہسپتال منتقل، امراض قلب کے آئی سی یو میں رکھا جائے گا

ظفر حجازی عدالت پیشی کے بعد پھر پمز ہسپتال منتقل، امراض قلب کے آئی سی یو میں ...
ظفر حجازی عدالت پیشی کے بعد پھر پمز ہسپتال منتقل، امراض قلب کے آئی سی یو میں رکھا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں شعبہ امراض قلب کے آئی سی یو میں زیر علاج رکھا جا ئے گا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ظفر حجازی کے دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی ہے جبکہ ان کے گردوں کا مسئلہ بھی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ظفر حجازی کی صحت کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ کے ارکان نے ان کی صحت کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایاظفر حجازی کو دل کا عارضہ لاحق ہے ان کی آر ایف ٹی بہتر ہونے پر اینجیو گرافی کی جائے گی جبکہ گردوں میں انفیکشن پایا گیاہے انہوں نے بتایا کہ ظفر حجازی کا 10 سال پہلے ایک گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا تھاظفر حجازی ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں اس لیے ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی جائے گی،ڈاکٹرز کا کہنا تھا میڈیکل بورڈ کے اراکین وہی ہیں جو گزشتہ شب تھے ان کے مزید ٹیسٹوں سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے،انہوںنے بتایاظفر حجازی کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پر گزشتہ شب ہسپتال لایا گیا تھا۔

مزید : اسلام آباد