چوہدری نثار دفتر ی امور نمٹانے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے

چوہدری نثار دفتر ی امور نمٹانے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے
چوہدری نثار دفتر ی امور نمٹانے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دفتی امور نمٹانے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار پنجاب ہاوس میں واقع اپنے دفتر پہنچے ہیں تاکہ وہ کچھ اہم دفتر معاملات نمٹا سکیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نادرا اور محکمہ پاسپورٹ سے متعلق کچھ اہم دستا ویزات پر دستخط کرنے کے لیے اپنے دفتر پہنچے تاکہ یہ کام کسی تاخیر کا شکار نہ ہوں ۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ کل اہم پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔

مزید خبریں :شہباز شریف نے چوہدری نثار کا دل نرم کردیا، مکمل رضا مندی پر اہم ٹاسک سونپا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

مزید : قومی /اہم خبریں