راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی

راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی
راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ٹی وی کی سابق اینکر پرسن ممبئی میں بھاری بھرکم درخت تلے دبنے سے ہلاک ہو گئی ۔ 

” اے بی پی “ کے مطابق ممبئی میں مقیم بھارتی ٹی وی چینل ”دور درشن “ کی 54سالہ سابق اینکر پرسن اور یوگا کی ٹیچرکنچن راجت ناتھ علل الصبح سیر کے لئے نکلی تو اس کے اوپر ”گری“ کا درخت ا ٓگرا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی اور دوران علاج دم توڑ گئی۔
۔ حادثے کی ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنچن راجت ناتھ پر اچانک بھاری بھرکم درخت آگر تا ہے ۔ حادثے کے بعد خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی ۔خاتون کے اہل خانہ نے موت کی ذمہ داری بی ایم سی پر ڈالتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ درخت کو کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کسی وقت گر سکتاہے ۔ویڈیو دیکھئے