’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی

’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی ...
’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی

  

کوپن ہیگن (روزینہ کھوکھر سے )کوپن ہیگن میں ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی(DPAC) کا بنیادی مقصد پاکستانی کلچر کو فروغ دینااور یہاں مقیم انکی فیملیز کے لئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے جس سے پاکستان کی قدروقیمت میں اضافہ ہوسکے۔اس وقت DPAC میں 100ممبران اور اْن کی فیملیز شامل ہیں۔تنظیم کے چیئرمین انصر حسین اور وائس چیر مین عتیق الرحمن ملک کا اس حوالہ سے نصب العین واضح ہے ،ان کا کہنا ہے کہ DPAC ڈینش معاشرے میں اپنی نوجوان نسل کو ساتھ لے کرچل رہی ہیتاکہ ہماری نوجوان نسل کو ڈینش ماحول میں رہتے ہوئے اپنے کلچر کے بارے معلومات حاصل ہوسکیں۔ DPAC اب تک مختلف سیمینارزکا اہتما م کرچکی ہے ۔خاص طور پر میڈیکل کینسر برائے خواتین ، پراپرٹی کی خرید وفروخت اور انوسٹمنٹ ڈنمارک میں کیسے کی جائے.، ورلڈٹریڈ سنٹر کی سچائی کیاتھی ؟ کے موضوعات پر شاندار سیمینار کراچکی ہے ۔ DPAC کے رہنما اس حوالے سے پرعزم ہیں کہ وہ ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی