موبائل فون سے رانگ کال آپ کو بھی کبھی موصول ہوئی ہوگی لیکن اس خاتون کو کال آئی تو چند دن بعد اس کے بچے اغواءہوگئے ، یہ کہاں سے بازیاب کرائے گئے اور کال کرنیوالا دراصل کون تھا؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

موبائل فون سے رانگ کال آپ کو بھی کبھی موصول ہوئی ہوگی لیکن اس خاتون کو کال آئی ...
موبائل فون سے رانگ کال آپ کو بھی کبھی موصول ہوئی ہوگی لیکن اس خاتون کو کال آئی تو چند دن بعد اس کے بچے اغواءہوگئے ، یہ کہاں سے بازیاب کرائے گئے اور کال کرنیوالا دراصل کون تھا؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فون پر دوستی کے بعد بھارتی نوجوان نے خاتون سے شادی کیلئے اس کے بچوں کو اغواءکر لیا ۔

”ڈی این اے “ کے مطابق شادی شدہ خاتون سے فون پر دوستی کے بعد محبت میں گرفتار ہونے والے ذاکر نامی نوجوان نے شادی کیلئے اپنی محبوبہ کے بچوں کو ا غواءکر لیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ 2سال قبل اس نے خاتون کو مس کالز کرنا شروع کیں جس کے بعد دونوں میں بات چیت شروع ہو گئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو شادی کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کر دیا جس کے بعد ذاکر نے بلیک میل کرکے شادی کرنے کیلئے خاتون کے دونوں بچوں کو اغواءکیا اور اپنا فون بند کر لیا تاہم پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم کا پتہ لگا کر بچوں کو بازیاب کر ا لیا ۔

بچوں کو اغواءکرنے کے بعد ذاکر اپنی محبوبہ پرشوہر کو چھوڑ کر اپنے ساتھ شادی کیلئے دباﺅ ڈالتا رہا جبکہ اس کے زیر استعمال سمز بھی جعلی شناختی کارڈ پر حاصل کی گئی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس