بھارتی پولیس نے جاوید شیخ کو 2سگی بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام پر گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے جاوید شیخ کو 2سگی بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام پر ...
بھارتی پولیس نے جاوید شیخ کو 2سگی بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام پر گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پولیس نے سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ 

”ڈی این اے “ کے مطابق بھارتی پولیس نے2سگی بہنوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے ، بلیک میل کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیواور تصاویر بنانے والے جاوید شیخ نامی اوباش کو گرفتار کر لیا ۔ 22سالہ ملزم نے پہلے اپنے ساتھ کام کرنے والی 35سالہ شادی شدہ خاتون کیساتھ بدفعلی کی اور پھر نوکری کا جھانسہ دیکر اس کی غیر شادی شدہ چھوٹی بہن کی عصمت دری کر دی ۔
پولیس کے مطابق جاوید شیخ بعد میں دونوں بہنوں کو بلیک میل کرتا رہا اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر پچھلے 7ماہ کے دوران کئی بار زیادتی کا نشا نہ بنا چکا ہے ۔
خبر ملنے پر پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جس کے بعد اس کا جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -