پاناما کیس فیصلہ ،ایف آئی اے نے ممکنہ صورتحال کی پیش نظر ملک بھر کے تمام زونز کو الرٹ جاری کردیا

پاناما کیس فیصلہ ،ایف آئی اے نے ممکنہ صورتحال کی پیش نظر ملک بھر کے تمام زونز ...
پاناما کیس فیصلہ ،ایف آئی اے نے ممکنہ صورتحال کی پیش نظر ملک بھر کے تمام زونز کو الرٹ جاری کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی پیش نظر ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام زونز کو الرٹ جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر پاناما کیس فیصلے کے موقع پر ایف آئی اے نے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام زونز کو الرٹ جاری کردی گئی ۔اس موقع پر پاناما کیس کے فیصلے کے مقدمات نیب میں منتقل کیے جانے پر بھی غور کیا گیا ۔

مزید خبریں :عمران خان پر مریم نواز کا ’حملہ‘،ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

مزید : قومی