کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا معاملہ،جائے حادثہ کی جیو فینسنگ کروانے کا فیصلہ

کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا معاملہ،جائے حادثہ کی جیو فینسنگ کروانے کا ...
کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا معاملہ،جائے حادثہ کی جیو فینسنگ کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے معاملے میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تفتیشی اداروں نے جائے حادثہ کی جیو فینسنگ کروانے کا فیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی ’اب تک ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جائے حادثہ کی آدھا کلومیٹر کے علاقے کی جیو فینسنگ کروائی جائے گی ،جس میں سب سے کم دورانیئے کی کال کو ٹریس کروایا جائے گا۔

کراچی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کی شرکت

جیو فینسینگ کے ذریعے ملزمان کی لوکیشن اور موبائل پر ہونے والی بات ریکارڈ کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز دارالعلوم روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکا ر جس میں اے ایس آئی قمر الدین، کانسٹیبل بابر اور افضل شہید ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زاہد عالم بھی جاں بحق ہواتھا۔

مزید :

کراچی -