شریف خاندان نے سیاست میں آکر لوٹ مار کی، عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے ملک کی خدمت کی:شفقت محمود

شریف خاندان نے سیاست میں آکر لوٹ مار کی، عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے ...
شریف خاندان نے سیاست میں آکر لوٹ مار کی، عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے ملک کی خدمت کی:شفقت محمود

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہاہے کہ شریف خاندان نے سیاست میں آکر صرف ملک میں لوٹ مار کی ہے جبکہ عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے بھی ملک کی خدمت کی ہے۔

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے جرم سے رہائی تک کی داستان۔ ۔ ۔قسط نمبر 6

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جبکہ طاقتورلوگوں کا احتساب ہونا خوش آئند ہے اور ایک بارپھرامید پیدا ہوئی ہے کہ ملک بہتری کی طرف جارہا ہے کیونکہ احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا تھا،ہماراملک اسی لیے آگے نہیں بڑھا کہ امیروں نے اپنے لیے الگ قانون بنایاہواتھا اور عوام سے حکمرانوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ ہمارے وکیل نے 10 ایسے پوائنٹ بتائے ہیں جو آپ کو ڈس کوالیفائی کرسکتے ہیں جبکہ ہم پوچھتے ہیں ہم پر الزام کیا ہے؟شریف خاندان نے سیاست میں آکر لوٹ مار کی ہے۔شفقت محمود نے مزید کہاکہ اس ملک کو جس طرح شریف خاندان نے نقصان پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایالیکن اب وقت آگیا ہے احتساب ہو اور جمہوریت مضبوط ہوجبکہ کسی کو جمہوریت کی فکرکرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید : لاہور