نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا

نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ...
نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی سیکیورٹی ادارے ’سی آئی ڈی ‘نے کارروائی کرتے ہوئے انجینئرنگ کے طالب علم کو اپنی گرل کی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ کے طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کے موبائل کو مبینہ طور پر ہیک کرتے ہوئے اس کی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔بھارتی پولیس کا کہناہے کہ امینیش بخشی اس سے قبل بھی دوسری لڑکیوں کے ساتھ ایسا ہی کرنے میں ملوث پایا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ اس نے لڑکی کی برہنہ تصاویر حاصل کیں اور اس نے لڑکی کو اس کے ساتھ اکیلی سیر پر چلنے کیلئے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔جب اس لڑکی نے اس کی خواہشات کو پورا کرنے سے انکار کر دیا تو اس نے تصاویر کو آن لائن اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی ،تاہم امنیشن نے اپنی دھمکی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کچھ تصاویر اور ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر د یں ۔یہ لڑکا یہاں تک ہی رکا نہیں بلکہ اس نے لڑکی کا اصلی نام اور اس کے باپ کا نام بھی ویڈیو ز کے ساتھ جوڑ دیا ۔امنیش پچھلے دو ماہ سے لڑکی سے زبردستی پیسے بھی لے رہا تھا ۔