چودھری نثار کی نیوز کانفرنس رکوانے کے لیے لیگی رہنما متحرک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اتوار کو متوقعہ نیوز کانفرنس رکوانے کے لیے لیگی رہنماوں نے کوششیں تیز کر دیں۔
نجی ٹی وی ”ایکسپریس نیوز“ نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ اگر چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو نیوز کانفرنس کی تو وزارت چھوڑنے کا قوی امکان ہے۔ اور قومی اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور وفاقی وزراءنے چوہدری نثار کی نیوز کانفرنس رکوانے کی ٹھان لی ہے۔ شہباز شریف نے رابطے کی کوشش کی ہے لیکن فون پر چوہدری نثار سے بات نہ ہو سکی۔ جبکہ لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نہ پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صرف وزیر اعظم ہی چوہدری نثار کو نیز کانفرنس سے روک سکتے ہیں۔